انجمن بین الاقوامی کارکنان

مندرجات

ہم کون ہیں

ہم کیا کرتے ہیں

تنظیم کے اصول و افعال

براہ راست عمل

وفاقیت اور براہ راست جمہوریت

بین الاقوامیت

خودمختارانہ سرمایہ کاری

سرمایہ دارانہ نظام اور ریاست کا انکار

مقاصد

مختصر تاریخ

تنظیم کے اراکین

آئی ڈبلیو اے سیکشن کے روابط

ہم کون ہیں

ایک صنعتی مزدوروں کو(IWA)انٹرنیشنل ورکرز ایسوسی ایشن  سرمایہ داروں سے جائے ملازمت کے حقوق دلوانے کی تنظیم ہے جو 1922ء میں قائم ہوئی۔ یہ مزدوروں کو صنعتوں کی ملکیت دلوانے کے لیے جائے ملازمت پر مقابلہ آراء تنظیموں کو منظم کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اس میں یونین بیوروکریٹس، پارٹیاں اور ریاست شامل نہیں ہوتیں تاکہ سماجی انقلاب کے لیے مزدور طبقے کے حقوق کے لیے نئی کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔ آئی ڈبلیواے پوری دنیا میں اسی نظریہ کی حامل جماعتوں کو آزاد اور اشتراکیت پسند معاشرے کے حتمی مقصد کے لیے متحد کرتی ہے۔ آئی ڈبلیو اے مالکان، مالکان تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں پر انحصار نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی رعایتیں لیتی ہے

ہم کیا کرتے ہیں

آئی ڈبلیو اے کے شعبوں کے کام وسیع البنیاد سرگرمی بشموب جائے ملازمت پر یک جہتی، تنظیمی اتحاد، کارکنوں کے لیے تربیت و مشاورت، مہمات بشمول غیر ملکی، عارضی و موسمی کارکنان، مہاجر اراکین کے درمیان تنظیم سازی، فوجی طاقت مخالفانہ مہمات، بین الاقوامی یک جہتی مہمات، معاشتری تنظیم سازی اور خود انتظامی مشترکہ منصوبے شامل ہیں۔

تنظیم کے اصول و افعال

آئی ڈبلیو اے اور انجمن برائے حصولی ملکیت جائے ملازمت کے تشریحی اصول یہ ہیں:

براہ راست عمل

براہ راست جمہوریت و وفاقیت

یک جہتی و باہمی امداد

بین الاقوامیت

خودمختار سرمایہ کاری

سرمایہ درانہ نظام اور ریاست کا انکار

براہ راست عمل

آئی ڈبلیو اے کا بنیادی طریقہ براہ راست عمل ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ خود اپنے مسائل کے حل اور جدوجہد کے لیے خود تنظیم سازی کرتے ہیں اور خود ہی عمل کرتے ہیں۔ براہ راست عمل کا مطلب ہے بغیر کسی ثالث کے اجتماعی فیصلہ و عمل۔ جائے ملازمت پر تنازعات کی صورت میں براہ راست عمل کی عام شکل ہڑتالوں، مقاطعہ اور احتجاج وغیرہ پر مشتمل ہے۔

براہ راست عمل کا استعمال لوگوں کے درمیان یک جہتی، مساوات، اختراعات اور خود منظمی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ان اداروں کی طاقت کے انکار کا بھی ذریعہ ہے جو قائم مقام لوگوں کی حالت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ براہ راست عمل کے ذریعے کارکنان اپنی جدوجہد کا کنٹرول خود سنبھال لیتے ہیں اور اس عمل میں اپنی ایسی مہارتوں کو تقویت دیتے ہیں جو مستقبل میں آزاد خیال اشتراکی معاشرہ کی بنیاد کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

وفاقیت اور براہ راست جمہوریت

آئی ڈبلیو اے ایسے ارکانی شعبہ جات پر مشتمل ہے جو خودمختار ہیں۔ انہیں منظور شدہ اصول و ضوابط کی پابندی کرنی پڑتی ہے۔ ایک قابل یاد سیکرٹریٹ ہے جو دی انٹرنیشنل کی سرگرمیوں کو منظم کرتی ہے لیکن اس کے عاملانہ اختیارات نہیں ہیں۔ آئی ڈبلیو اے کے اندر فیصلہ سازی وفاقی طرز کی ہے اور ہر شعبہ کے پاس ایک ووٹ ہوتا ہے۔ آئی ڈبلیو اے براہ راست جمہوریت ، فرائض کی گردشی انجام دہی اور قابل واپسی وفود کی بنیاد پر عمل کرتی ہے۔ بنیادی فیصلے اراکین کرتے ہیں جو وفود کو دوسروں تک معاہدات پیشش کرنے کے لیے با اختیار بناتے ہیں۔ مثال کے طور پر مقامی، وفاقی یا بین الاقوامی سطح پر۔ وفود صرف اراکین کے ترجمان ہوتے ہیں جو گروہ کی آراء کی ترجمانی  کرتے ہیں۔ اگر وہ متفقہ آراء کا اظہار نہ کریں یا اپنی حالت کا غیرمجازی استعمال کریں تو انہیں کسی بھی وقت بلایا جا سکتا ہے۔

یک جہتی اور امداد باہمی

آئی ڈبلیو اے میں ہم جائے کام اور معاشرے میں ہونے والی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ یک جہتی اور امداد باہمی اس نظریے کی عکاس ہیں کہ ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ مقابلہ بازی اور اختلاف کی۔ یک جہتی کے بغیر نہ تو چھوٹی کامیابیاں اور نہ ہی بڑی سماجی تبدیلیاں ممکن ہیں۔

بین الاقوامیت

سرمایہ دارانہ نظام اور ریاست کے چنگل سے محنت کش طبقہ کی آزادی صرف بین الاقوامی کوشش کے ذریعے ہو سکتی ہے۔ ہم بین الاقوامی یک جہتی کے حق میں قومی مفادات کو مسترد کرتے ہیں۔

حقیقی مظاہرے میں آئی ڈبلیو اے کے شعبے مقاجی جدوجہد میں دوسرے شعبوں کی حمایت کرتے ہیں خاص طور پر ایسی مساعی جن میں کثیر ملکی کمپنیوں جن کے مختلف ممالک میں کاروباری مفادات ہوتے ہیں جن کا ہم بیک وقت مختلف جگہوں پر سامنا کر سکتے ہیں۔

خودمختار سرمایہ کاری

آئی ڈبلیو اے کو صرف اس کے اراکین کے واجبات سے سرمایہ کاری فراہم کی جاتی ہے۔ ہم کسی کاروبار، سیاسی جماعتوں یا ریاست یا ان پر انحصار کرنے والے کسی ادارے سے رعایتیں نہیں لیتے۔

سرمایہ دارانہ نظام اور ریاست کا انکار

آئی ڈبلیو اے خود مختار ہے۔ معاشی، سیاسی اور تنظیمی طور۔ سیاسی اور کاروباری مفادات سے۔ یہ اس وجہ سے ہے کیونکہ سرمایہ دارانہ نظام اور ریاست کے خلاف لڑائی اس انداز میں لڑی جانی چاہیے کہ بنیادی سطح پر خود انتظامی کو تقویت ملے اور ان مفادات کو ہماری جدوجہد کو متاثر کرنے کی اجازت نہ ہو۔ مزدوری اور سرمایہ میں کچھ بھی مشترک نہیں۔ دی آئی ڈبلیو مزدوروں اور مالکان اس طرح کی تنظیموں جیسا کہ مزدور کونسل اور دوسری ریاست اشتراکی کی فوری سکیموں جیسی تمام اشکال کے خلاف ہے۔ جائے کام پر جدوجہدجس کے ٹھوس مادی مطالبات ہو سکتے ہیں لیکن حتمی مقصد سرمایہ دارانہ نظام اور ریاست کو زیادہ سے زیادہ مساوی خود انتظامی معاشرے سے بدلنا ہے۔

مقاصد

ہمارا دستور تنظیم کو نچلی سطح سے بغیر رہنماؤں کے ممکنہ حد تک فیصلہ سازی میں تقویت دینا ہے۔ ہمارا مقصد ہر سطح پر اس عمل کو پھیلانا ہے تاکہ لوگ چیزوں کی پیداوار اور تقسیم دونوں کو براہ راست منظم کرنے کے قابل ہو سکیں اور باہمی امداد و مفادات کو مربوط کر سکیں۔

تنظیمی اکائیوں کے مجوزہ مختلف نام ہو سکتے ہیں۔ کچھ اسے اشتراکیت، کچھ اجتماعیت، کچھ خودانتظامی جائے ملازمت، کچھ اسے طبقات کہہ سکتے ہیں لیکن ان سب میں نظریہ ایک ہی ہے۔ جائے ملازمت، طبقات اور علاقہ جات وغیرہ وفاقیت کے تحت عمل کریں گے جن کی فیصلہ ساز اکائیاں کھلی اور آزاد ہوں گی۔ وفود کو اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ معاہدوں کو ایک اکائی سے دوسری اکائیوں کو پیش کریں۔ ایسے نمائندوں کی تبدیلی کی جاتی ہے اور قابل واپسی ہوتے ہیں، ان کا کام فیصلے پہنچانا اور آگے پہنچانا اور ان پر عمل کرانا ہے نہ کہ دوسروں کے لیے فیصلہ کرنا اور ان پر حکومت کرنا۔

مزید برآں ہمارا مقصد انبارشدہ دولت، قوت و جائیداد کے ذرائع جیسا کہ سرمایہ دارانہ نظام و ریاست کا ممکنہ حد تک خاتمہ کر کے پیداوار و خدمات تک برابر اور منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا۔ سرمایہ جس نے سودی رخ کا دھارا اپنایا ہوا ہے یہ کم آمدنی پر مسلسل دباؤ بڑھا کر کام کے دباؤ اور اوقات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ ریاست کردار یہ ہے کہ وہ سرمایہ دارانہ تعلقات کے افعال کی ضمانت فراہم کرے اور معاشرے کو اپنے اداروں، قوانین، عدالتی نظام اور جابرانہ طاقتوں کے ذریعے انتظام کرے۔

ہمارا مقصد ریاست اور سرمایہ دارانہ نظام سے آزاد جائے ملازمت ہے۔ آئی ڈبلیو اے کا نصب العین ایک ایسا معاشرہ ہے جس کی بنیاد انسانی ضروریات نہ کہ منافع پر ہے۔ ایک آزاد خیال اشتراکیت پسند معاشرہ۔سرمایہ داروں کی بجائے صنعتی مزدوروںکی انجمن کی جائے ملازمت پر ملکیت۔ اس مقصد کے لیے اصولوں پر کاربندی کی حقیقی شکل ہے۔

مختصر تاریخ

آئی ڈبلیو کی بنیاد دسمبر 1922 میں برلن میں رکھی گئی۔ اس نے یونین مرکزیت، پارلیمانیت، فوجیت اور قومیت کا انکار کر کے بنیاد پرست مزدوروں کو بالشویکوں، سماجی جمہوریت پسندوں اور دوسری طاقتوں سے چھڑوانے کے لیےتوجہ حاصل کر لی۔ آغاز میں یہ جرمنی، ارجنٹینا، چلی، ڈنمارک، ناروے، اٹلی، ہالینڈ، پرتگال، سویڈن اور فرانس سے اتحادوں پر مشتمل تھی اور بعد میں 1920ء میں اس کے بہت سے حصوں/شعبوں نے بڑی جدوجہدوں میں حصہ لیا لیکن انہیں ریاست کے دباؤ کا بھی شکار ہونا پڑا۔ 1930ء میں سپین میں انقلاب سپین آیا جہاں پر آئی ڈبلیو اےکے مقامی سیکشن سی این ٹی نے سماجی انقلاب کے لیے وسیع پیمانے پر دیہی اور ملازمتی اجتماعات کو منظم کیا تاوقتیکہ ایک تشدد پسند وحشی فسطائیت نے انہیں کچل ڈالا۔ آئی ڈبلیو اے کے دوسرے ممالک کے لوگ ان کے ساتھ یک جہتی کے لیے شانہ بشانہ لڑے۔ جب فسطائی اور جبرانہ حکومت کو وسعت ملی تو آئی ڈبلیو اے پر جبر کیا گیا اور اس کے بہت سے کارکنان کو قتل کر دیا گیا۔

1950ء میں اس نے اپنے آپ کو زندگی دینی شروع کی۔ فرانس میں سی این ٹی دی انٹرنیشنل کو تسلیم کرانے میں سرگرم تھی اور کچھ پرانے شعبوں نے اپنے آپ کو دوبارہ  FORAفعال کیا۔ 60 اور 70 کی دہائی میں ارجنٹینا میں

کو نئی زندگی ملی۔ فرانو کی موت سے ارجنٹینا میں سی این ٹی کا ظہور ہوا۔ اس کے جلد ہی بعد جرمنی میں ایف اے یو اور ناروے میں این ایس ایف کو تسلیم کیا گیا۔ اٹلی میں یو ایس آئی جس کا وجود کبھی ختم نہیں ہوا تھا نے اپنے آپ کو آئی ڈبلیو اے کے برطانوی شعبہ کے سرگرم اتحاد جو کہ زوال کا شکار تھا کے طور پر منظم کر لیا اور بعد میں تبدیلیوں کے ذریعے ایک یک جہتی ادارہ بن گیا۔ پرتگال  1990میں اس میں شامل کیا گیا اورAIT-SPمیں ایک شعبہ

نے بھی شمولیت اختیار کر لی۔COBبعد میں برازیل کے

پرانے مشرقی بلاک کی ریاستی تبدیلیوں نے نئی گروہی صنعتی مزدور تحریکوں کو جلا بخشی۔ نئے شعبے جیسا کہ

KRSAروس میں

PAسلواکیہ میں

ASIاور سربیا میں

نےآئی ڈبلیو اے میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں پولینڈ کی زیڈ ایس پی اس کا حصہ بن گئی۔ موجودہ سرگرمیوں کی مزید تفصیلات کے لیے ہماری ویب سائٹس سیکشن یا آئی ڈبلیو اے کو چیک کریں۔

ممبر تنظیمیں

2018ء میں اشاعت کے وقت ہماری انٹرنیشنل میں یورپ، ساؤتھ امریکا اور اسٹریلیا کے 11 سیکشن ہیں۔ وہ یہ ہیں:

اے آئی ٹی۔ ایس پی (پرتگالی سیکشن)

اے ایس ایف (انجمن برائے ملکیت صنعتی مزدور تحریک آسٹریلیا)

اے ایس آئی (انجمن برائے آغاز ملکیت صنعتی مزدور تحریک سربیا)

سی این ٹی۔اے آئی ٹی (قومی مزدور گروہ، فرانس)

سی او بی (برازیلی مزدور تنظیم)

کے آر اے ایس(صنعتی مزدور انجمن انقلابی گروہ، روس)

این ایس ایف (ناروے صنعتی مزدور گروہ)

پی اے(براہ راست عمل، سلواکیہ)

زیڈ ایس پی (تنظیم برائے صنعتی تحریک ، پولینڈ)

آئی ڈبلیو کے چھ دوست بھی ہیں

خود مختار مزدور دوست اتحاد (بلغاریہ)

جرمینل (چلی)

آزادی پسند طلباء اتحاد (کولمبیا)

اورلیٹڈ ایل ایس(سویڈن)

Weiner Arbeiterinnen Syndikat (Austria)

مزدور یک جہتی اتحاد ی(یو ایس اے)

ایشیا میں بہت سے شروعاتی گروہ موجود ہیں جن میں سے کچھ کا ایس ایف سے نزدیکی استحقاق ہے۔ شروعاتی گروہ نئی تنظیمیں ہیں جن سے امید ہے کہ وہ بھی آئی ڈبلیو اے میں شامل ہوں گی۔

استحقاق کی تفصیلات کے لیے براہ کرم آئی ڈبلیو اے سیکریٹریٹ کے اس ایڈریس پر رابطہ کریں۔

[email protected]

آئی ڈبلیو اے کے سیکشنز کے روابط

· AIT-Sp Apartado 50029, 1701-001, Portugal [email protected] ait-sp.blogspot.com

· ASF P.O. Boxx 494 Brunswick 3056 Victoria Australia [email protected] asf-iwa.org.au

· ASI-MUR Postanski pretinac 6, 11077 Beograd Serbia is @inicijative.org www.inicijativa.org

· CNT-AIT France 7 rue Saint Remesy, 31000 Toulouse, France [email protected]

· CNT-AIT Spain calle Euripides, s/n, 18014, Granada, Sepana [email protected]

· C.O.B. Caixa Postal 10 563 90 001-970 Porto Alegre, Brasil [email protected] br cob-ait.net

· KRAS [email protected] www.aitrus.info

· NSF Postboks 1977 Vika 0120 Oslo Norway [email protected] www.nsf-iaa.org

· Priama Akcia PO Box 16 840 08 Bartislava 48, Slovakia [email protected] www.priamaakcia.sk

· Solidarity Federation PO Box 29, SW PDO Manchester M15 5HW, England [email protected] www.solfed.org.uk

· ZSP ul. Targowa 22 lokal 27a03-731 Warszawa, Poland [email protected] zse.net.pl

· Secretariat of the International Workers Association ul. Targowa 22 lokal 27a03-731 Warsaw, Poland, [email protected] ww.iwa-ait.org