شکاگو کے "انارکسٹ" شہید مزدوروں کو سیاہ و سرخ سلام
شکاگو کے "انارکسٹ" شہید مزدوروں کو
(سیاہ و سرخ سلام)
تحریر محسن پلھ
کیا آپ شکاگو کے "مزدوروں" کے بارے میں جانتے ہیں؟
شکاگو کے شہداء کون ہیں؟ یوم مزدور کیوں منایا جاتا ہے؟ اس کی تاریخی کہانی کیا ہے؟
شکاگو امریکہ کا تیسرا بڑا شہر ہے، یہ 19ویں صدی کا دور ہے، جب امریکہ میں صنعتی مزدوروں کی حالت سب سے زیادہ بدتر تھی، جہاں خواتین اور بچوں کی حالت انتہائی خراب ہو چکی تھی، بے روزگاری اپنے عروج پر تھی، اس بے روزگاری میں ہنر مند کارکنان بھی شامل تھے (1880) ملک چھوڑنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا تھا، جبکہ غیر ہنر مند کارکنوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا تھا، اور یہ واضح تھا کہ ملک میں عملی طور پر صنعتی مزدوروں کے لئے کوئی قانون نہیں تھا، جس کی وجہ سے مزدوروں کو 16 سے 18 گھنٹے ڈیوٹی کرنی پڑتی تھی، جس وجہ سے مزدوروں کی سماجی زندگی مکمل طور پر تباہ ہو کر رہ گئی تھی۔
ان حالات میں 1870 میں انارکسٹ کامریڈز نے (Eight Horse League )
بنائی، جس کا مقصد مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑنا تھا، جس کا واضح اور صاف موقف یے تھا کہ مزدوروں کے کام کرنے کا وقت 8 گھنٹے مقرر کیا جائے، اور ان کی اجرت (تنخواہ) بہتر ہونی چاہیے، تاکہ مزدور خوشحال زندگی گزار سکیں،
یکم مئی 1886 (میک کارمک ہارویسٹر) کمپنی میں ہڑتال جاری تھی، جس میں مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ ہماری ڈیوٹی کے اوقات 16/18 کلاک سے کم کر کے "8" گھنٹے کر دیا جائے، تاکہ ہم ایک بہتر سماجی زندگی گزار سکیں، اس دوران پولیس کی بھاری نفری پہچی جس نے ان مزدوروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اس کھلی دہشت گردی کے خلاف 4 مئی کو
(ح) مارکیٹ چوک پر ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا، جلسہ ختم ہونے کو تھا کہ پولیس کی بھاری نفری نے دوبارہ شرکاء پر حملہ کر دیا، اور کسی روپوش آدمی نے دھماکہ خیز مواد ہوا میں پھینکا، جیسے ہی وہ زمین پر گرا تو دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کئی انارکسٹ اور مزدور شہید ہوئے اور بہت سے زخمی ہو گئے، اس واقعے کی کبھی تفتیش نہیں کی گئی کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، پولیس نے مزدوروں کے حقوق کے لیے لڑنے والے "8" انارکسٹوں سمیت کئی مزدوروں کو حراست میں لے لیا، جس میں انارکسٹ لوئس لنگ، ایڈولف فشر، جارج اینجل، مائیکل شواب، سیموئیل فیلڈن اور آسکر نپی کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے بعد سرمایہ دار اور تاجروں کی اخبار (سٹیزن ایسوسی ایشن) میں انارکسٹوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی گئی اور تعصب کی بنیاد پر عدالت نے ان میں سے 5 کو پھانسی کی سزا سنائی جب آگسٹ اسپائیز کو عدالت میں لایا گیا تو اس نے تاریخی جملہ ادا کیا جس کو سنہری حروف سے سنہری پنوں پر لکھا گیا جس کو کوئی مٹا نہیں سکتا
سارے مزدور ہمارے ہیں، سارے پھول ہمارے ہیں، ہماری آواز پھانسی کے پھندے سے خاموش کروائی جا رہی ہے، لیکن وہ دن دور نہیں جب وہ خاموش آواز ایک قوت بن کر گونجے گی، اور تمام ظالموں کو فنا کر دیگی
ایسے عظیم انارکسٹ شہداء کو
(سیاہ اور سرخ سلام)
"البرٹ پارسنر"
البرٹ پارسنز کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے کہا، مجھ پر قتل کے مقدمات چلایئے جارہے ہیں، مجھے انارکی کا مجرم ٹھہرایا گیا، مجھے انارکسٹ ہونے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے، اگر حکمران طبقے یہ سمجھتا ہے کہ وہ چند انارکسٹوں کو پھانسی دے کر مزدوروں پر اپنا ظلم جاری رکھ سکیں گے تو یے ان کی سب سے بڑی بھول ہے، چند انارکسٹوں کو پھانسی دینے سے تم کبھی انارکزم کو کچل نہیں سکتے، انارکسٹوں کو اپنے اصول اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں، انارکیسٹ ہمیشہ اپنے نظریات کے لیے مرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، ہم مزدوروں کے ساتھ ہیں،
انارکسٹوں کا بنیادی اصول اجرتوں میں نا انصافی کا خاتمہ اور موجودہ نظام کی جگہ عالمی آزادانہ تعاون کے نظام سے ہے، اگر مجھے میرے انارکسٹ نظریات کی وجہ سے پھانسی دی جائے گی تو ٹھیک ہے، مجھے مار دو،
البرٹ پارسنز کو سیاہ و سرخ سلام
باقی "2" انارکسٹوں کو عمر قید اور ایک کو 15 سال کی سزا سنائی گئی، وہ انارکسٹ جنہوں نے پھانسی کا پھندا قبول کیا، وہ جو نہ جھکے اور نہ بکے، جب ان کے لاش کو (ح) مارکیٹ لایا گیا تو 3 سے 5 لاکھ مزدوروں نے جنازے میں شرکت کی،
کچھ "سرخے" شکاگو کے شہداء کو سوشلسٹ کہہ کر غلط بیانی کرتے ہیں، اور انہیں سوشلسٹ پیش کرتے ہیں، وہ تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کہ عادی ہیں، انارکسٹوں کی محنت جدوجہد کو سوشلسٹ رنگ دینا انارکسٹوں کی جدوجہد کے ساتھ ناانصافی ہے، تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی،
شکاگو کے شہداء سوشلسٹ مارکسسٹ نہیں تھے، وہ انارکسٹ تھے،
آج 8 گھنٹے ڈیوٹی کرنے والے "مزدور" انارکسٹوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، جس میں انارکیسٹوں کا (لہو) شامل ہے، اور آج بھی "انارکسٹ" محنت کشوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور ظلم پر خاموش نہیں بیٹھتے، ان کی تحریکیں آج بھی پوری دنیا میں جاری ہیں، ہر وقت انارکسٹ مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں،
امریکہ میں یکم مئی کو یوم مزدور نہیں منایا جاتا، جس سے ان کی منافقت کا صاف پتہ چلتا ہے، دنیا میں یوم مزدور شکاگو کے "مزدوروں" اور "انارکسٹ" شہداء سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
"انارکسٹوں" کی جدوجہد کو
🚩 سیاہ اور سرخ سلام 🏴